مہنگا ترین سال، عوام بے حال، گھر گھر خرچے کا رونا

سال  2020 میں 2019 کی نسبت چینی 30 روپے 2 پیسے،  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے 53 پیسے مہنگا ہوا، گھی53 روپے کلو، لاک ڈاؤن میں دودھ 30 روپے کلو سستا اور اس بعد  40 روپے کلو مہنگا ہوا۔ 

مہنگا ترین سال، عوام بے حال، گھر گھر خرچے کا رونا۔ کورونا، لاک ڈاؤن، بے روزگاری۔ کیا کھائیں؟ بچوں کو کیا کھلائیں؟ خرچے کیسے پورے کریں؟ اسی تنگ دست صورت حال میں اگر بیماری یا فوتگی ہوجائے تو یہ حالات دشوار ترین۔

یہ تمام وہ فقرے ہیں جو 2020 کے دوران متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہرگھرانے میں شب و روز کہے اور سنے جاتے رہے۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ  سال 2020 مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ گیس سے محروم

سال  2020 میں 2019 کی نسبت چینی 30 روپے 2 پیسے،  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے 53 پیسے مہنگا ہوا، گھی53 روپے کلو، لاک ڈاؤن میں دودھ 30 روپے کلو سستا اور اس بعد  40 روپے کلو مہنگا ہوا۔

تمام دالوں کی قیمت میں کم سے کم  15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ تاہم 2019 کی نسبت 2020 میں ٹماٹر 95 روپے فی کلو سستے  ہوئے ۔ آلو40 روپے فی کلو مہنگے ہوکر، عوام کے تند و تیز طعنے سنتے رہے۔

سرکاری اعدوشمار

پاکستان شماریات بیورو کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں چینی 30 روپے 2 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔ اکتوبر میں چینی سال کی بلند ترین سطح 103 روپے 47 پیسے تک پہنچی۔ ایک سال میں انڈے 76 روپے 3 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور دسمبر2019 میں 124 روپے درجن فروخت ہونے والا انڈا دسمبر2020 میں 200 روپے درجن فروخت ہوا۔

سال  2019 کے دسمبر میں زندہ مرغی 170 روپے فی کلو تھی جو سال  2020 میں 230 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر عوام کی جیب  کی یخنی نکالتی رہی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2020 میں گھی کا ڈھائی کلو وزن کا ڈبہ 78 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ دسمبر 2019 میں190 روپے کلو والا گھی سال  2020 میں260 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

مہنگا ترین سال، عوام بے حال، گھر گھر خرچے کا رونا

  دسمبر 2019 میں110 روپے فی لیٹر فروخت ہونے والا تازہ دودھ دسمبر 2020 میں120 روپے لیٹر فروخت ہوا۔ اُس کے دام لگ بھگ 11 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگے ہوئے۔ جنوری تا دسمبرآلو 4 روپے 22 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے لیکن دسمبر2019 میں آلو کی فی کلو قیمت 35 روپے تھی جو دسمبر  2020 میں75 روپے اور اس ماہ کے آخری ہفتے میں  40 روپے کلو ہوگئی۔

اسی عرصے میں دہی 13 روپے 86 پیسے, چاول 7 روپے 24 پیسے ،دال ماش 31 روپے 57 پیسے ،دال مسور 11روپے 64 پیسے اور دال مونگ 6 روپے 48 پیسے کلو مہنگی ہوئی۔  سال 2020 میں مٹن 98 روپے 97 پیسے، بیف 43 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ گڑ کی قیمت میں10 روپے کلو اور کیلا 3 روپے درجن مہنگاہوا۔

2020 میں ٹماٹر 95 روپے فی کلو، پیاز 16 روپے، لہسن 35 روپے اور دال چنا 7 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 450 روپے سستاہوا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے