اے کے ڈی سکیورٹیز اور اوانزا سولیوشنز کے درمیان معاہدہ

اے کے ڈی سکیورٹیز اونزا سولیوشنز کو ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مشاورت فراہم کرے گی۔

اونزا سولیوشنز اور اے کے ڈی سکیورٹیز کے درمیان مالیاتی مشاورت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق اے کے ڈی سکیورٹیز اوانزا سولیوشنز کو ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت فراہم کرے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اوانزا سولیوشنز کے سی ای او محمود کپوروالا، سی او او جناب عمر خان، ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز اور ایچ آر ہیڈ ساجد احمد نے شرکت کی۔

اے کے ڈی سکیورٹیز کی جانب سے ایف سی اے (فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹ) سی ای او محمد فرید عالم، سی او او نوید وکیل اور اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کے کراس ایسٹ ایڈوائزی کی جانب سے تنویر خان اور نوید انجم نے نمائندگی کی۔

اونزا سولیوشنز نے اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالمقاصد معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اے کے ڈی سکیورٹیز اوانزا سولیوشنز کو مالیاتی منصوبوں، مارکیٹ کی توسیع اور سرمائے کو بڑھانے سے متعلق مشاورت فراہم کرے گی۔

اوانزا سولیوشنز کے سی ای او محمود کپوروالا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں اے کے ڈی سکیورٹیز کے ساتھ اپنے معاہدے کو مزید توسیع دیں گے تاکہ اپنی آئی ٹی مصنوعات کی فروخت کو بڑھا سکیں اور بین الاقوامی مالیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچا سکیں۔

اس موقع پر اے کے ڈی سکیورٹیز کے ایف سی اے سی ای او محمد فرید عالم کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم اوانزا سولیوشنز کے ساتھ مالیاتی منصوبوں پر کام کرنے جارہے ہیں۔ ہم نئی منڈیاں تلاش کریں گے تاکہ آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان میں جو استعداد موجود ہے اس کو ترقی دے سکیں اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی سی پی کا ہنڈائی نشاط موٹرز کو دھوکہ دھی پر نو ٹس

اوانزا گروپ آف کمپنیز گذشتہ 20 سالوں سے مختلف صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہی ہے۔ ادارے نے بینکنگ کے شعبے اور دیگر  صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں۔ اوانزا گروپ آف کمپنیز کے دنیا کے 45 سے زیادہ ممالک میں 350 سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔

جبکہ اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ پاکستان میں ایک اہم سکیورٹیز فرم جس نے پاکستان کے متعدد بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اے کے ڈی سکیورٹیز جائیداد کی خریدوفروخت اور تیل و گیس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت فراہم کرتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تجارتی حجم میں 10 فیصد شیئرز کا حصہ اے کے ڈی سکیورٹیز آف پاکستان کا ہے۔

متعلقہ تحاریر