پیرس کلب کے تحت پاکستانی قرضے کی ادائیگی موخرکرنے کا اعلان
حکومت پاکستان کو اب موخر شدہ قرضوں کی ادائیگی آئندہ 4 برسوں میں کرنی ہوگی۔

پاکستان اور جاپان نے جی 20 ممالک اور پیرس کلب کے قرضہ موخر کرنے کے پروگرام ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیایٹو (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے قرضہ موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
حکومت پاکستان کو اب موخر شدہ قرضوں کی ادائیگی آئندہ 4 برسوں میں کرنی ہوگی جس کی پہلی قسط کی ادائیگی جنوری 2022 سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
بینک الفلاح کی سلک بینک کے جائزے کی خواہش
پوری دنیا میں کرونا کی وباء کے پیش نظر جی 20 اور پیرس کلب کے رکن ممالک نے ڈی ایس ایس آئی کا آغاز کیا تھا جس کا بنیادی مقصد قرضہ لینے والے ترقی پذیر ممالک کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے۔
حکومت پاکستان نے اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پروگرام کے پہلے مرحلے یعنی اپریل سے دسمبر 2020 تک جاپان سمیت قرض دینے والے 21 ممالک کے ساتھ مذاکرات کیے اور 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کا قرضہ موخر کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔









