وزارت منصوبہ بندی نے عوامی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مالی سال 2021-22 میں آبی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 99 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال 2021-22 کے عوامی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

نیوز 360 کو موصول دستاویزات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے لیے توانائی کے شعبے کے لیے 103 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا کے الیکٹرک کو مختلف کمپنیوں میں تقسیم کرنے پر غور

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مالی سال 2021-22 میں آبی منصوبوں کے لیے 99 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ مالی سال 2021-22 میں نقل و حمل اور مواصلات کے لیے 265 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کے لیے ملک میں صحت کے شعبے کے لیے 28 ارب اور اعلیٰ تعلیم کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے 34 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب

یکم جون کو گرین یورو انڈس بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو 50 سال پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔ 1968 میں پاکستان کی معیشت ایشیاء میں چوتھے نمبر پر تھی۔ ہماری حکومت طویل المدتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کی جانب گامزن ہے۔ 10 ڈیمز کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے۔ ڈیمز کی تعمیر سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 2018 میں شروع کیے گئے 10 ارب درختوں کے منصوبے میں سے ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ تحاریر