برآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ
مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان میں گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سرمایہ کاری و تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پچھلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
پاکستان کے معاشی شعبے نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ’جولائی 2020 سے مئی 2021 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس بہترین کارکردگی کا سہرا برآمد کنندگان کے سرجاتا ہے۔‘
MOC is pleased to share that according to provisional figures, our exports during Jul-May 2021 increased by 14% to USD 22.563 billion as compared to USD 19.801 billion in Jul-May 2020. This is an increase of USD 2.762 billion and the credit goes to our exporters for maintaining
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 2, 2021
یہ بھی پڑھیے
وزارت منصوبہ بندی نے عوامی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
مئی میں برآمدات میں 25 فیصد کمی آئی جس کی ایک بڑی وجہ عیدالفطر کی طویل چھٹیاں قرار دی جارہی ہیں۔ برآمدات کے حوالے سے اگر پچھلے سال سے مقابلہ کیا جائے تو اس میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
The dip in exports to below 2 billion mark is because of extended EID holidays which was done to curtail the spread of COVID during EID time.@aliya_hamza #Pakistan #Trade #commerce #exports
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 2, 2021
دوسری جانب مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب سمیت متعدد عوامل نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔
پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کُل فروخت میں سے پیٹرول 13 فیصد تک اضافے کے بعد 7.460 ملین میٹرک ٹن، ڈیزل 19 فیصد اضافے سے 6.924 ملین میٹرک ٹن اور فرنس آئل 46 فیصد اضافے کے ساتھ 2.649 ملین میٹرک ٹن تھا۔









