بی ایم ڈبلیو کی بائیکس اب پاکستان میں بھی فروخت ہوں گی
بائیکس کو کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے
پاکستان میں دیوان موٹرز کے اشتراک سے بی ایم ڈبلیو موٹرراڈ بائیکس لانچ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ اپنے عروج کے باعث کئی بین الاقوامی مینوفیکچررز کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔
بی ایم ڈبلیو موٹرراڈ ایک جرمن آٹوموبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو کا ڈویژن ہے۔ یہ بائیکس بنانے کی تیاری، مارکٹنگ اور فروخت سے متعلق کام کرتا ہے۔ یہ ڈویژن مختلف بائیکس (اسپورٹس بائیکس، سوپر بائیکس، اسٹریٹ بائیکس، ٹریل بائیکس اورایڈوینچر بائیکس) کی تیاری کا کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 1.7فیصد تک کمی
دو روز قبل ان بائیکس کو کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔