سستی گاڑیاں اب فراٹے بھریں گی

سوزوکی، ٹیوٹا، ہنڈا اور کِیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی کردی۔

ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ سوزوکی، ٹیوٹا، ہنڈا اور کِیا موٹرز کی گاڑیوں کے دام کم ہونے پر عوام نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ہونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے نیوز 360 سے گفتگو میں حکومت کی نئی آٹو موبائل پالیسی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟

سوزوکی کی گاڑیوں کی نئی قیمتیں کیا ہیں؟

سوزوکی 660 سی سی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 11 لاکھ  13 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ آلٹو وی ایل آر کی قیمت میں ایک لاکھ  ایک ہزار روپے کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح 660 سی سی آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی جانب سے 1000 سی سی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ  10 ہزار کمی کی گئی ہے جو کہ اب 16 لاکھ 70 ہزار روپے تک ملے گی۔ کلٹس وی ایکس ایل کے ریٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار روپے کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 18 لاکھ 30 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سوزوکی کی 1000 سی سی ویگن آر (وی ایکس آر) کی قیمت میں ایک لاکھ ایک ہزار اور (وی ایکس ایل) کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار روپے کمی کے بعد ان کی نئی  قیمتیں 15 لاکھ 30 ہزار اور 16 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہیں۔

سوزوکی نے 1300 سی سی سوئفٹ مینوئل گیئر کے ساتھ 48 ہزار اور آٹو میٹک گیئر والی گاڑی 52 ہزار روپے سستی کردی ہے۔ ان گاڑیوں کی نئی قیمتیں 19 لاکھ  72 ہزار اور 21 لاکھ  48 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

ہنڈا کی قیمتوں کے ریٹ کتنے کم ہوئے؟

ہنڈا نے اپنی سوک 1500 سی سی ٹربو اوریئل ایک لاکھ  6 ہزار روپے جبکہ 1800 سی سی سوک وی ٹیک اوریئل 94 ہزار روپے سستی کردی ہے۔ ہنڈا کمپنی کی 1500 سی سی بی آر وی مینوئل گیئر والی گاڑی پر 75 ہزار روپے کی کمی ہوئی جبکہ آٹو میٹک گیئر والی گاڑی پر ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم ہوگئے۔ جس سے ان کی قیمتیں 30 لاکھ 80 ہزار اور 33 لاکھ  74 ہزار روپے پر پہنچ گئیں۔

ٹیوٹا کی گاڑیوں کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ہے؟

ٹیوٹا 1600 سی سی کرولا آلٹس سی وی ٹی 80 ہزار روپے سستی ہوکر31 لاکھ 15 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ 1800 سی سی والی آلٹس 88 ہزار روپے سستی ہونے کے بعد اب 35 لاکھ 85 ہزار روپے تک ملے گی۔

ٹیوٹا کی 1300 سی سی  یارس جی ایل آئی، ایم ٹی، 24 لاکھ  15 ہزار، جی ایل آئی سی وی ٹی 25 لاکھ  95 ہزار اور یارس اے ٹی آئی وی میں سی وی ٹی 26 لاکھ  75 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ٹیوٹا 1500 یارس، اے ٹی آئی وی ایکس، سی وی ٹی کی قیمت 66 ہزار روپے کم ہوکر 29  لاکھ 5  ہزار جبکہ مینوئل گیئر والی سی وی ٹی یارس 62 ہزار روپے سستی ہوکر 27 لاکھ 25 روپے کی ہوگئی ہے۔

ٹیوٹا کمپنی کی 1800 سی سی والی ٹیوٹا گرینڈی کی قیمت میں 94 ہزار روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 38 لاکھ 75 ہزار کردی گئی ہے۔

ٹیوٹا کی ہی 2700 سی سی فارچونر جیپ ایک لاکھ 86 ہزار اور 2800 سی سی والی فارچونر سیگما فور 2 لاکھ  24 ہزار روپے سستی ہوگئی ہے اور نئی  قیمتیں 76 لاکھ  58 ہزار اور89 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔

ٹیوٹا کی 2800 سی سی ہائی لکس ریوو جی آٹو میٹک ایک لاکھ 60 ہزار روپے سستی ہوکر 64 لاکھ 36 ہزار روپے اور ریوو وی آٹو میٹک کی قیمت میں ایک لاکھ  74 ہزار روپے کمی کے بعد 73 لاکھ 86  ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کِیا برانڈ کی گاڑیوں کے نئے ریٹ کیا ہیں؟

کیا کی 1000 سی سی مینوئل گیئر والی پی کانٹو کار ایک لاکھ 18 ہزار اور آٹو میٹک گیئر والی ایک لاکھ  27 ہزار روپے سستی ہوگئی ہے۔ اسی طرح ان کی قیمتیں 17 لاکھ 8 ہزار اور 19 لاکھ 22 ہزار روپے کردی گئی ہیں۔

کیا کی 2000 سی سی کیا اسپورٹیچ الفا ایک لاکھ 5 ہزار روپے سستی ہوکر 42  لاکھ  94 ہزار روپے اور اسپورٹیج فور ویل ڈرائیو ایک لاکھ  17 ہزار روپے کمی کے بعد 47  لاکھ 82 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ اسپورٹیج آل ویل ڈرائیو ایک لاکھ 29 ہزار روپے سستی ہوکر 52 لاکھ  70 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر