عید سے قبل آن لائن شاپنگ کا بڑھتا رجحان

مختلف ویب سائٹس اور ایپس پر جانوروں کی تصاویر، قیمتیں اور دیگر تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔

کراچی میں رواں سال عید قرباں سے قبل جانوروں کی آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث خواتین بھی آن لائن شاپنگ کو ترجیح دے رہی ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے شہری اب گھر بیٹھے باآسانی اپنے موبائل فونز کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔ مختلف ویب سائٹس اور فیس بک پیجز پر جانور خریداری کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آن لائن طریقے سے نہ صرف قربانی کا جانور خریدنے والوں کے وقت کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ مویشی منڈی میں پیش آنے والی پریشانیوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

آن لائن بکرا منڈی پر گائے اور بکروں سمیت مختلف جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ دیگر معلومات بھی درج ہوتی ہیں جس سے گاہکوں کو جانور پسند کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

bakraonline

یہ بھی پڑھیے

شبانہ اعظمی کو آن لائن الکوحل کی خریداری مہنگی پڑگئی

مختلف ایپس پر بھی جانوروں کی تصاویر، نسل، عمر، اقسام، وزن، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔

EXPRESS

دوسری جانب کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث خواتین بھی آن لائن شاپنگ کو ترجیح دے رہی ہیں۔ خواتین کے ملبوسات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث مختلف برانڈز نے بھی آؤٹ لیٹس کے بجائے اپنے آن لائن اسٹاک کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مشہور ای کامرس کمپنیز اور انسٹاگرام پیجز سے بھی خواتین کی بڑی تعداد آن لائن خریداری کرتی ہے اور کرونا کی وجہ سے اس ٹرینڈ میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر