شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی صرافہ بازار میں رش بڑھ گیا

شہریوں کے مطابق وہ سونے کی قیمت میں اضافے سے قبل ہی زیورات بنوانا چاہتے ہیں۔

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے پر برقرار رہنے کے باعث شہریوں نے صرافہ بازار کا رخ کرلیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے باعث وہ جلد طلائی زیورات بنوا رہے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 94 ہزار 307 روپے پر برقرار ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے ڈالر کی لمبی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں اضافے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں نے صرافہ بازار کا رخ کرلیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی وہ اپنی ضرورت کے زیورات بنوانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی ہی مہنگائی، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی جانا فضول

شہریوں کے مطابق کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث شادی ہالز اور مارکیٹیں بند تھیں اس لیے شادیوں کی تقاریب بھی نہیں ہوپارہی تھیں۔ اب حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں تو وہ جلد از جلد شادیوں کے لیے طلائی زیورات بنوانا چاہ رہے ہیں۔

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ڈالر کی لمبی اڑان کی وجہ سے سونے کے ریٹ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے شہری جلد از جلد سونے کے زیورات بنوا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر