سیزن کے اختتام پر کپڑوں کی سیل میں اضافہ
کھاڈی، نیلم اور آئیڈیاز کی جانب سے لگائی گئی سیل میں صارفین دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان میں کپڑوں کے مشہور برانڈز کھاڈی، نیلم اور آئیڈیاز کی جانب سے سیزن کے اختتام پر کپڑوں کی سیل لگائی گئی ہے جس میں صارفین کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔
پاکستان میں آج کل سوشل میڈیا پر کپڑوں کے برانڈز کی جانب سے صارفین کو اسپیشل آفرز دی جارہی ہیں جس کے بعد آن لائن شاپنگ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
View this post on Instagram
خواتین کا کہنا ہے کہ برانڈز کی جانب سے لگائی گئی کپڑوں کی سیل میں نہایت عمدہ کپڑنے مل جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ
View this post on Instagram
خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے وہ گھر کے ڈیزائن کردہ کپڑے پہنتی تھیں لیکن بدلتے وقت کے ساتھ کپڑوں کی خریداری کا رجحان بھی تبدیل ہوگیا ہے۔ اب خواتین مشہور برانڈز کے ملبوسات خریدنا پسند کرتی ہیں۔
دوسری جانب ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ کپڑوں کے اسٹائل میں جدت نے کئی نئے منصوبوں کو جنم دیا ہے۔ مشہور برانڈز کے تیار شدہ ملبوسات سے جہاں صارفین کی مشکلات حل ہورہی ہیں وہیں ڈیزائنرز کو بھی اچھا منافع ہوجاتا ہے۔