سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

سندھ صرافہ بازار جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سون کی قدرایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سونے کے دام میں اضافے کے بعد اچانک اس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی گرواٹ دیکھی گئی ہے جس کے باعث سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 812 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام کم ہونے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 4 سو روپے کمی کے بعد فی  تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی میں سونے کی پیداوار اور پھولوں کی برآمدات میں تاریخ ساز اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے سون کی قیمتیں دوبارہ اوپر جانے کا امکان ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے بعد لوگ اب سونے کی خرید میں مزید دلچسپی لے سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر