ایچ بی ایل سے صارفین کے ہزاروں روپے غائب
بینک کا عملہ کسی بھی طرح سے سسٹم میں خرابی یا کسی سائبرحملے کے حوالے سے لاعلم نکلا
پاکستان کے سب سے مصروف بینک حبیب بینک جس کی ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد سے زائد برانچیز ہیں اور دنیا بھر میں 23 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اس قدر معروف اور جدید سہولیات ٹیکنالوجی کےحامل اس بینک کے صارفین کو آج عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بینک اکاؤنٹس سے بغیر کسی اطلاع اور استعمال کے ہزاروں روپوں کی کٹوتی کی گئی۔
متعدد صارفین نے حبیب بینک کی کسٹمرسروس پر رابطہ کرکے اپنے ساتھ ہونے والے معاملے کی تفصیلات بتائیں اور وضاحت چاہیں تو بینک کا عملہ کسی بھی طرح سے سسٹم میں خرابی یا کسی سائبرحملے کے حوالے سے لاعلم نکلا اور صارفین کو مطمئن نہیں کرسکا جس کے باعث صارفین میں تشویش اور غصہ دیکھنے کو ملا۔
So there is a barrage of complaints on customer groups about sudden, deductions from HBL accounts, negative balances which customers have no idea why have happened. These are not cc use online FYI. Straight up account deductions. How is this bank still operating @StateBank_Pak? pic.twitter.com/cYhcbwclbt
— Zarlasht Faisal (@ZarlashtFaisal) November 25, 2021
ایک صارف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی کٹوتی کئی گئ جس کے حوالے سے بینک انتظامیہ بالکل لاعلم ہے ، متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس سے پیسے تو نہیں کٹے تاہم وہ پورے دن بینک کی اپیلی کیشن کو استعمال نہیں کرسکے ، نا پیسے جمع کراسکے اور نا ہی اپنے پیسے نکلوا سکے۔
Tried booking a flight using @HBLPak digital app. It’s a great app and buying tickets directly through your app is a really useful feature. But there is just one problem… It doesn’t work, at all!
Would love have it fixed !— Shafaat Ali (@iamshafaatali) November 26, 2021
کامیڈین شفاعت علی نے بھی اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ، اپنے پیغام میں شفاعت علی کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل کی اسمارٹ اپیلی کیشن فلائٹ کی بکنگ کےلئے ایک عمدہ ایپ ہے تاہم آج یہ کام ہی نہیں کررہی ہے ، میں چاہوں گا اس میں آنے والی خرابی جلد از جلد درست ہوجائے ۔