ایف بی آر نے 40 شہروں کے لیے پراپرٹی ویلیو ریٹ بڑھا دیئے

فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ملک کے 40 میں سے 38 بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے  40 شہروں کے لیے پراپرٹی کے ویلیو ریٹ بڑھا دیئے، کراچی میں ڈی ایچ اے اور پی ای سی ایچ ایس، سب سے مہنگے ایریازمیں شامل کرلئے گئے۔

پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسط 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔  پراپرٹیز کی قیمت میں100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔  ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں ۔ ایف بی آر نے شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی ہے۔  کراچی میں کیٹگری کے لحاظ سے پراپرٹی کی 11 مختلف اقسام ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر نے پہلی بار انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ جیت لیا

عجب کرپشن کی غضب کہانی، محکمہ تعلیم کالجز کا مضحکہ خیز حکم

کراچی میں بھی پراپرٹی کے نظرثانی شدہ سرکاری ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،  اے ون کیٹگری کے رہائشی پلاٹ کی قیمت میں 31 ہزار 125 روپے مربع گز اضافہ کیا گیا ہے۔  ریٹ 42 ہزار سے بڑھا کر 73 ہزار 125 روپے مربع گز کر دیا گیا۔  رہائشی تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمت میں بھی  43 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے،  اے ون کیٹگری کی رہائشی پراپرٹی کا ریٹ 48 ہزار سے بڑھ کر 81 ہزار مربع گز ہوگیا ہے۔   کمرشل اوپن پلاٹ، کمرشل بلڈ اپ، فلیٹ اور اپارٹمنٹ کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق  سنگل اسٹوری سے بڑی عمارت کے ریٹ میں فی منزل 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پراپرٹی کی نئی ویلیوئیشن میں پنجاب کے 13,سندھ کے 3 نئے شہر شامل کئے گئے ہیں،  خیبرپختونخواہ کے 2، بلوچستان کا 1 نیا شہر شامل کیا گیا۔  جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا 95 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔  لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کی گئی ہیں۔  ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری ہوئیں۔

راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص کی جائیداد کی قیمتیں جاری کی گئیں۔  گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہالدین، گجرانوالہ، لسبیلہ کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کردی گئیں۔  گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم،کی جائیداد کی قیمتیں جاری ہوئیں۔  جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان، ملتان کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر