قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

وزارت خزانہ نے  قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی ،قومی بچت اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے  پینشنرز، بہبود سیونگ اور  ریگولر اِنکم سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں کمی کی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس کے شرح منافع میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں کوئی اشیاء مارکیٹ سے مہنگی نہیں، یوایس سی

پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اعلامیے کے مطابق  پینشنرز اکاؤنٹس پر شرح منافع 12.96 سے کم کر کے 12.24 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔بہبود سیونگ پر شرح منافع 12.24 فیصد مقرر کر دیا گیا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق  ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.32 فیصد فیصد کر دیا جبکہ  اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10 فیصد مقرر کردیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق  سیونگ اکاونٹس کے شرح منافع میں میں 1 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اضافے کے بعد سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع7.25فیصد سے بڑھا کر  8.25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر