ٹک ٹاک کے ذریعے وال مارٹ سے شاپنگ

ٹک ٹاک کی ویڈیوز میں پسند آجانے والی اشیاء اب وال مارٹ سے خریدی جا سکتی ہیں

ٹک ٹاک اور وال مارٹ کے اشتراک سے امریکا میں خریداری کا منفرد انداز متعارف کیا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک اور وال مارٹ کے درمیان ہونے والے اشتراک کے تحت اب ٹک ٹاک پر ویڈیو دیکھنے کے دوران خریداری بھی کی جاسکے گی۔

وال مارٹ ایک مشہور ای کامرس ویب سائٹ ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ٹک ٹاک ایک ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے جہاں پر صارفین لپ سنک ویڈیوز بناتے اور شیئر کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے جس کے باعث دنیا بھر کی مقبول ترین ایپس میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے۔

وال مارٹ نے صارفین کے لیے اس ایپ کی مدد سے آن لائن شاپنگ کا ایک نیا تجربہ پیش کیا ہے۔ ٹک ٹاک پر آنے والی ویڈیوز میں نظر آنے والے لباس اور اشیاء کو وال مارٹ سے خریدا جا سکتا ہے جسے ‘ویڈیو کامرس’ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی ایم ڈبلیو کی بائیکس اب پاکستان میں بھی فروخت ہوں گی

وال مارٹ کے صارفین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ ڈیجیٹل ٹریڈ کے لحاظ سے ایمیزون سے پیچھے ہے۔ ایمیزون کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ان کی فروخت تقریباً 96 ارب ڈالرز سے زیادہ تھی۔

وال مارٹ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے صارفین کی آن لائن مارکیٹ کو وسیع کرسکے اور اشیاء کی ترسیل تیز ترین بنا سکے۔

اس سے قبل 2016ء میں چین میں متعارف ہونے والی ایپ ‘ڈوئین’ میں ویڈیو کامرس کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ ڈوئین کے ذریعے چین میں آن لائن شاپنگ کا یہ تجربہ پہلے کیا جاچکا ہے۔ تاہم اب ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں یہ فیچر متعارف کروادیا ہے۔

متعلقہ تحاریر