اسٹار بکس کافی نے گزشتہ برس کتنے ارب ڈالر کا منافع کمایا؟

اسٹار بکس اپنے 3لاکھ 83ہزار ملازمین  کو فی کس 5 ہزار ڈالر بونس دے تو پھر بھی اس کا پچھلے سال کا منافع 2.6ارب ڈالر بنے گا، سینیٹر برنی سینڈرز

امریکی حکمراں جماعت کے سینیٹر اور سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے سربراہ برنی سینڈرز نے اسٹار بکس کافی کے ایک سال کے منافع کی ہوش ربا تفصیلات بھی شیئرکردیں۔
برنی سینڈرز نے کارپوریٹ لالچ کو دنیا میں مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے تیل مافیا کا پول کھول دیا

برنی سینڈرز خود پر بننے والے میمز سے محظوظ

سینیٹر برنی سینڈرز نے لکھا کہ اسٹار بکس اپنے 3لاکھ 83ہزار ملازمین  کو فی کس  5 ہزار ڈالر بونس دے  تو پھر بھی اس کا پچھلے سال کا منافع 2.6ارب ڈالر بنے گا۔لیکن منافع ملازمین کومنتقل کرنے کے بجائے وہ قیمتیں بڑھا رہے ہیں جب کہ منافع میں 31 فیصد اضافہ ہونے پر وہ اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

برنی سینڈرز نے مزید لکھا کہ مہنگائی کونہیں  کارپوریٹ لالچ کو مورد الزام ٹھہرائیں۔

برنی سینڈرز کے دعوے کو درست تسلیم کرلیا جائے تو اسٹار بکس کافی کا گزشتہ برس کا مجموعی منافع 4ارب51کروڑ 50لاکھ ڈالر بنتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 803 ارب 67 کروڑ روپے بنتا ہے۔

ایک صارف نے برنی سینڈرز کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کافی خریدنے کے بجائے ان کے شیئرز خریدو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ لالچ کا دوسرا نام مہنگائی ہے

متعلقہ تحاریر