روپے کی گرتی قدر، موٹرسائیکلیں ایک سے 9ہزار روپے تک مہنگی

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 2ہزار روپے اضافے سے 99ہزار900 روپے جبکہ ہنڈا سی جی 125کی قیمت 3,600 روپے اضافے کے بعدیک لاکھ59ہزار 500روپے ہو گئی

موٹرسائیکل اسمبلرز  نے ڈالر کے مقابلے  میں روپے کی گرتی قدر اور مال برداری کے بڑھتے ہوئے کرائے  کی وجہ سے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں ایک ہزار  سے ساڑھے 9 ہزار  روپے کا اضافہ کردیا۔

اٹلس ہنڈا  لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے ڈیلرز نے کہا  ہے کہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوگئیں۔ سی ڈی 70 کی قیمت 97ہزار900 روپے سے بڑھا کر 99ہزار900 روپے کر دی گئی ہے جس کے بعدسی ڈی ڈریم  کی قیمت  2ہزار  روپے  اضافے کے بعدایک لاکھ 4ہزار500 سے  بڑھ کر ایک لاکھ 6ہزار 500 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف حکومت کی بڑی معاشی کامیابیاں ( آخری قسط )

ایف بی آر کی بڑی کامیابی، ہدف سے 247 ارب روپے زائد ٹیکس  وصول کرلیا

100سی سی ہنڈاپرائیڈر  کی قیمت 3ہزار روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 33ہزار900 روپے سےبڑھ کرایک لاکھ 36ہزار900 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125 روپے 3,600 روپے اضافے  کے بعد ایک لاکھ55ہزار  900 روپے سے بڑھ کرایک لاکھ59ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔ ہنڈاسی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 4ہزار روپے اضافے کے بعد ایک 85 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 89ہزار 500روپے کردی گئی ہے  جب کہ ہنڈا سی بی 125ایف کی قیمت9ہزار روپے اضافے کے بعد2لاکھ27ہزار900 روپے سے بڑھا کر 2لاکھ36ہزار900 روپے کردی گئی ہے۔

ہنڈا سی بی 150ایف کی قیمت 2لاکھ82ہزار900 روپے سے بڑھا کر 2لاکھ91ہزار900 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے سلور ماڈل کی نئی قیمت 9ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ86ہزار900 روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 95ہزار900 روپے  کردی گئی ہے۔

یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ (وائی ایم پی ایل) نے بھی یکم اپریل سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں9 سے ساڑھے 9 روپے کا اضافہ کیا ہے۔یا ماہا YB125Z اور YB125Z DX کی قیمت اب 2لاکھ10ہزار500 اور 2لاکھ26ہزارروپے ہے۔ YBR125 اور YBR125G کی نئی قیمت بالترتیب 2لاکھ 32ہزار روپے اور 2لاکھ42ہزار روپے  ہوگئی ہے۔

یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 2ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔یونائیٹڈکی  70cc موٹر سائیکل اب 65,000 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ اس کے الائے رم ماڈل کی قیمت 70ہزار روپے ہے۔یونائیٹڈ 100سی سی خصوصی ماڈل اور پلس سیلف اسٹارٹ ماڈلز کی قیمت اب باالترتیب 69ہزار500 اور 80ہزار500 روپے ہے۔

 خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے این جے آٹو انڈسٹریز نے 10 مارچ سے موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 روپے کا اضافہ کیا تھا۔دوسری جانب چینی بائیک اسمبلرز بھی روپے کی گرتی قدر اور بڑھتے ہوئے فریٹ چارجز کو محسوس کر رہے ہیں لیکن حیران کن طور پر فروخت میں کمی کے باوجود وہ اپنی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر