کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عمل درآمد کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔
گرمی میں لوڈشیڈنگ سے ہلکان کراچی کے شہریوں کے لیے دہرا عذاب تیار ، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 6 روپے 49 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ اس سلسلے میں نیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں لمز گریجویٹ قتل، غیر ملکی خاتون سے زیادتی، وزیر داخلہ کیا کر رہے ہیں
چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمان کا استحقاق ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
بجلی اکتوبر سے دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔ حتمی اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔
اپریل سے جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق جنوری سے مارچ 2022 ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عمل درآمد کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔









