زیروریٹڈ انڈسٹریز کے لیے بجٹ میں 20 ارب روپے مختص، مقامی انڈسٹری کو ہری جھنڈی

وفاقی بجٹ میں پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی مد میں آئندہ سال کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ میں مقامی انڈسٹری کو ہری جھنڈی ، ایکسپورٹ سیکٹر کو مراعات ، پیٹرولیم سبسڈی اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا صنعتوں کے لیے انڈسٹریل اسپورٹ پیکج ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی بجٹ میں انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کے لیے فنڈز مختص نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی، سمندر پار پاکستانیو ں نے 2.3 ارب ڈالر بھجوائے

وفاقی بجٹ میں سڑکوں اور شاہرات کی تعمیر کے لیے 118 ارب روپے مختص

گزشتہ سال اس مد میں 37 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے تھے۔ زیروریٹڈ انڈسٹریز کےلیے سبسڈی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زیروریٹڈ انڈسٹریز کے لیے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والےعلاقوں کے لیے 20 ارب روپے کی سبسڈی تجویز ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز میں ٹیرف کے فرق کے خاتمے کی مد میں 175 ارب روپے کی سبسڈی مختص ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر جاری سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی مد میں آئندہ سال کے لیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ تحاریر