امریکی میک اپ ساز کمپنی”ریولون“دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی
ریولن پر مارچ کے آخر تک 3.31 ارب ڈالر کا قرض واجب الادا تھا، کمپنی نے آئندہ ہفتے جلد از جلد چیپٹر11پروٹیکشن دائر کرنے کی تیاری شروع کردی

خواتین کے میک اپ کا سامان تیار کرنے والی مشہور امریکی برانڈ ”ریولون “دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی، کمپنی نے آئندہ ہفتے جلد ازجلد چیپٹر11پروٹیکشن دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اس بات کا دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں بھونچال
ہفتہ وار مہنگائی 23.98 فیصد کو چھو سکتی ہے، سروے رپورٹ
حصص میں 46 فیصد کمی کا سامنا کرنے والے ریولون نے اس حوالے سے رائٹرز کی تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق لپ اسٹک ساز کمپنی نے قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور کاروبار کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلیے قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔ ریولن پر مارچ کے آخر تک 3.31 ارب ڈالر کا قرض واجب الادا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں میک اپ مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ کثرت سے باہر نکلتے ہیں لیکن ریولون جسے مقامی ڈیجیٹل اپ اسٹارٹ برانڈز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، نے مارچ میں کہا تھا کہ اسے سپلائی چین کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہےجس پر اسے مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے ۔
اس سے قبل ری آرگ ریسرچ نے اطلاع دی تھی کہ ریولون دیوالیہ پن کے لیےرجوع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔









