وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
اوگرانے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے ۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرول مہنگا ہونے کی افواہیں: بے خبر عوام کا پیٹرول پمپس پر بے ہنگم رش
وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں جبکہ ان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ پہلے سے زیادہ مہنگائی کا شکار لوگوں پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی، سمندر پار پاکستانیو ں نے 2.3 ارب ڈالر بھجوائے
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔
واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ 26 مئی اور دو جون کو مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 .30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔









