صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے وسیع ذخائر برآمد، او جی ڈی سی ایل

عمیر کنواں نمبر1 کی نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

او جی ڈی سی ایل کو صوبہ سندھ  کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ عمیرساؤتھ ایسٹ۔1 کنویں کی کھدائی  790 میٹر تک کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا سناروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا احسن اقدام

نیپرا کا کراچی والوں کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کردی

ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد کی جائے گی ۔

عمیرساؤتھ ایسٹ۔1 کنویں کی دریافت اوجی ڈی سی ایل کے ٹیکنیکل ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

عمیر کنواں نمبر1 کی دریافت سے اوجی ڈی سی ایل اور ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ھوگا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ دریافت کے باعث ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت حاصل ہوگی۔

عمیر کنواں نمبر1 کی نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ تحاریر