نئے بجٹ میں ٹیکس حکام کو خطرناک اختیارات  دیے جانے کاانکشاف

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کیے جاسکیں گے،تاجروں اور صنعتکارون کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا خدشہ

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس حکام کو خطرناک اختیارات  دیے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔

نئے مالی سال میں مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر  موبائل سم بلاک کر دی جائے گی،  فنانس بل میں نان فائلرز اور ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت نے ٹیکس گزار خاتون کو تنگ کرنے پر ایف بی آر کی کلاس لے لی

حکومت کا سناروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا احسن اقدام

ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کا بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے ا اختیار بھی  حاصل  ہوگیا  ہے، ساتھ ہی مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر موبائل سم بلاک کر دی جائے گی، فنانس بل میں نان فائلرز اور ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کا بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے اختیار حاصل  ہے۔

 ایف بی آرمتعلقہ موبائل فون، بجلی اور گیس کمپنی کو نام بھجوائے گا، ٹیکس گوشوارہ فائل کرنے پر ہی سہولیات واپس بحال کی جا سکیں گی۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس حکام کو بہت زیادہ اختیارات دے دیئے ہیں اور ٹیکس کا عملہ ان اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا۔

متعلقہ تحاریر