گیارہ ماہ میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مئی 2022 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔
مالی سال 2022 کے گیارہ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 59 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادہ سرمایہ کاری چینی سرمایہ کاروں کی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2022 کے دوران براہ راست بیرونی سرمایا کاری میں 5 فیصد کمی ہوئی ، گیارہ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 59 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
این بی پی نے امریکہ میں ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ جیت لیا
صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے وسیع ذخائر برآمد، او جی ڈی سی ایل
مئی 2022 میں براہ راست بیرونی سرمایا کاری 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مئی 2021 میں براہ راست بیرونی سرمایا کاری 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوئی تھی۔
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مئی 2022 کے دوران چین نے 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سرمایہ لگایا ، جبکہ براہ راست سرمایہ کاری میں امریکا کا دوسرا نمبر رہا۔
مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران میں امریکا سے 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران توانائی کے شعبے میں 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، فنانس کے شعبے میں 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالراورتیل و گیس کے شعبے میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔









