سپر ٹیکس اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھا،انڈیکس 2100 پوائنٹس گرگیا

وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس کے بعد مارکیٹ کریش کر گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 131پوائنٹس کی کمی کے باعث کچھ دیر کیلیے کاروبار روکنا پڑگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے بڑی صنعتوں اور آمدن پر سپر ٹیکس  نافذ کرنے کا اعلان پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لےبیٹھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث کچھ دیر کیلیے کاروبار روکنا پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر سپر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

نئے بجٹ میں ٹیکس حکام کو خطرناک اختیارات  دیے جانے کاانکشاف

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبارکے آغاز پر انڈیکس 42ہزار782 کی سطح پر موجود تھا تاہم وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سپر ٹیکس کے نفاذ کا اعلان ہوتے ہی مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔

وزیراعظم کی جانب سے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کیے گئے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا اور مارکیٹ2ہزار131پوائنٹس یا 4.9فیصد گرگئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس40 ہزار651 کی سطح تک گرگیا اور کچھ دیرکیلیے کاروبار روکنا پڑا۔ کرنٹ انڈیکس میں 40ہزار 663 کی سطح پر کاروبارجاری ہے۔

متعلقہ تحاریر