کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی 5روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک نےاپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے31پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 4 پیسے کا”بڑا“ریلیف دیدیا،نوٹیفیکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریو ں پر پھر بجلی گرادی۔کے الیکٹرک کی درخواست پر اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 27 پیسے   فی یونٹ  مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

کے الیکٹرک نے 5  روپے 31 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 14 جون کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی والوں کو بجلی کے مزید جھٹکوں کا امکان، 11روپے فی یونٹ اضافہ متوقع

کراچی کے تاجر قومی جذبے کے تحت رات 9 بجے دکانیں بند کرنے پر راضی

نیپرا کے مطابق  اس سے قبل مارچ کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے )صارفین سے 4 روپے 83  پیسے چارج کیا گیا تھا،  جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ،اپریل کا ایف سی اے مارچ    کی نسبت 44  پیسے  زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے  اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا، یہ اضافہ کے الیکٹرک  کے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین   پر لاگو ہوگا۔

متعلقہ تحاریر