مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کا سونامی عوام سے ٹکرا گیا
سینسیٹیو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 51 اشیائے ضروریہ میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 62.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سیمنٹ، ٹیکسٹائل، شوگر، اسٹیل ، آئل اینڈ گیس، آٹوموبل سمیت 13 بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس نافذ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج بری طرح سے کریش گئی ، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
سینسیٹیو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے مطابق 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 1.01 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، اس طرح 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی سالانہ شرح 28.83 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
سپر ٹیکس اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھا،انڈیکس 2100 پوائنٹس گرگیا
وزیراعظم کا 13بڑی صنعتوں اور آمدن پر سپر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دال چنا 15 روپے 91 پیسے فی کلو، پیاز 4 روپے 9 پیسے، دال مونگ 9 روپے 2 پیسے، دال ماش 12 روپے 77 پیسے جبکہ دال مسور 10 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
پی بی ایس کے مطابق آٹے کا تھیلا 24 روپے 89 پیسے، بیف 9 روپے 75 پیسے، مٹن 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ دودھ ، دہی ، چاول ، چائے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سینسیٹیو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق جس گھر کے اشیائے ضروریہ اخراجات 17 ہزار 732 روپے تھے ان کی اخراجات میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سینسیٹیو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق جس گھر کے اشیائے ضروریہ کے اخراجات 17732 سے 22888 روپے تھے ان کے اخراجات میں 1.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سینسیٹیو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق جس گھر کے اشیائے ضروریہ کے اخراجات 22889 سے 29517 تھے ان کے اخراجات میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس طرح جس گھر کے اشیائے ضروریہ کے اخراجات 29518 سے 44175 روپے تک ان کے اخراجات میں 1.15 سے 0.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 51 اشیائے ضروریہ میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 62.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 4 اشیاء کی قیمتوں میں 7.84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔