پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس میں 112.95 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص کی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہنا اور مارکیٹ 112 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا ، اور مارکیٹ سخت معاشی حالات میں رینج باؤنڈ میں تجارت کرتے رہی ، دن کا اختتام 100 سے زائد پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ بند ہوا۔

حصص کی مارکیٹ میں منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 112.95 پوائنٹس یا 0.27 فیصد کمی کے بعد 41 ہزار 765.62 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

پٹرول مہنگا ہونے سے استعمال 20 فیصدکم ہوگیا

سود کے خلاف فیصلے پر اپیل، علماکرام کا متعلقہ بینکس کے بائیکاٹ کا اعلان

اسٹاک مارکیٹ نے امید اور مایوسی کے سایوں کے درمیان تجارت جاری رہی ، تاہم آخری وقت میں پروفٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ معمولی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

ساتویں اور آٹھویں جائزوں کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر دستخطوں کی خبروں کے باوجود مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں ناکام رہی۔ بیشتر سرمایہ کاروں نے انویسٹمنٹ سے گریز پر اتفاق کیا۔

منگل کے روز 257.16 ملین شیئرز کے سودے جبکہ پیر کے روز 257.16 ملین شیئرز کے سودے ہوئے تھے ، منگل کے روز ہونے والے سودوں کی مالیت 7.7 ارب روپے رہی۔

حصص کی مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے 28.04 ملین شیئرز کے سودے ہوئے ، جو 0.04 روپے اضافے کے ساتھ 3.13 روپے پر بند ہوا۔ اس کے بعد آئل بوائے انرجی کے 23.89 ملین حصص کے سودے ہوئے جو 0.55 روپے کے خسارے سے 0.04 روپے پر بند ہوئے اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 17.06 ملین حصص کے سودے ہوئے، 0.04 روپے کی کمی سے 1.39 روپے پر بند ہوئے۔

متعلقہ تحاریر