یکم جولائی کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کمرشل بینکوں ، مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکس کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2022 بروز جمعہ مرکزی بینک اور تمام کمرشل بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق یکم جولائی کا دن بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا تاکہ بینک اپنے اکاؤنٹس بند کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سے بھرپور بجٹ منظور

تیل کے بحران کا حل ، حکومت عمران خان کے نسخے آزمانے لگی

نوٹی فیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک (MFBs) مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔‘‘

تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے نوٹی فیکیشن میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں ، مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکس کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر