روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمدن میں جون میں 32فیصد اضافہ
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمدن جون میں 3 ماہ کی بلند ترین سطح 250 ملین ڈالر تک پہنچ گئی،کل آمدن اب 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی، اسٹیٹ بینک

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمدن جون میں 3 ماہ کی بلند ترین سطح 250 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو مئی کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔
جون 2022 تک سمندر پار پاکستانیوں نے 4لاکھ 29 ہزار 364روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائےجن میں کل آمدن اب 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہونے کی تردید
شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، تمام پاکستانیوں پر بجلی گرا دی
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے آغاز سے اب تک سمندر پاکستانی بیرون ملک اپنی ضروریات پوری کرنے کیلیے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 کروڑ ڈالر نکلواچکے ہیں، نتیجتاً خالص رقوم 3.8 بلین ڈالر سے زیادہ ہیں۔
/2 Around $800mn have been repatriated by RDA holders in 22 months since start of #RDA in Sep 2020 to meet their personal needs in their countries of residence. As a result, net inflows amount to over $3.8 billion. Details on RDA progress, Visit: https://t.co/bZHwNnSfSZ
— SBP (@StateBank_Pak) July 5, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک سمندر پاکستانیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم ان کے مسلسل اعتماد کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔









