وفاق سندھ حکومت پر مہربان، 337 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی
نئے مالی سال کی پہلی ایکنک میٹنگ میں سندھ کے منصوبوں کی منظوری سے وفاق کی جانب سے پراجیکٹ فنڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت کی سندھ پر نوازشات کا آغاز ، قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے سندھ کے لیے 337 ارب کے منصوبے منظور کرلیے ، سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ بھی منظور ہوگیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ایکنک نے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ اوکے کردیا ۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کے نظرثانی منصوبے پر 308 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے
بندرگاہوں پر پھنسے 85 لگژری درآمدی اشیا کے 900 کنٹینرز ریلیز کرنیکا فیصلہ
سینئر وکیل فیصل نقوی نے اسحاق ڈار کی کارکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حیدرآباد اور سکھر کے درمیان 306 کلومیٹر طویل، 6 لین چوڑی شاہراہ تعمیر کرے گا۔
کراچی میں اورنگی نالے کی کشادگی کے لیے 15 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور ہوا۔
کراچی میں گجر نالہ کی کشادگی کے لیے 14 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا ۔
ایکنک نے لاہور تا سیالکوٹ موٹروے چار لین کی لنک ہائی وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی ۔ یہ شاہراہ نارنگ منڈی سے کرتار پور کو نارووال ایسٹرن بائی پاس کے ذریعے ملائے گی۔
منصوبے کی نظرثانی شدہ 17 ارب 37 کروڑ روپے ہوگی۔ نظرثانی منصوبے میں کرتارپور کو لاہور سیالکوٹ موٹروے اور ننکانہ سے ملانے والے 73 کلومیٹر طویل 4 لین کیرج وے کی مرمت و بحالی شامل ہے۔
ایکنک نے 25.50 ارب کے پنجاب اربن لین سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی۔
ایکنک نے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔
خیبر پختونخواہ کی حکومت منصوبے پر 16.48 ارب روپے کی مکمل فنڈنگ اور عملدرآمد کرے گی۔
پروجیکٹ میں 6 لین کی 8.7 کلومیٹر شاہراہ تین سالوں میں مکمل ہوگی۔ ایکنک نے بلوچستان میں 13.24 ارب کے نظرثانی شدہ منگی ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔ کوئٹہ شہر سے 60 کلومیٹر مشرق میں دریائے خوست پر یہ ڈیم تعمیر کیا جائےگا۔
نئے مالی سال کی پہلی ایکنک میٹنگ میں سندھ کے منصوبوں کی منظوری سے وفاق کی جانب سے پراجیکٹ فنڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔









