پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایئربس 320 کی شمولیت

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے طیارے کی شمولیت سے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے ، اس سلسلے میں رواں سال کا دوسرا ایئربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ایئربس 320 کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے ایئربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، شرائط ابھی تک مخفی

سخت حکومتی اقدامات: گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ نئی نشستوں ، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے ، طیارہ اندرون ملک ، ریجنل ، گلف روٹس پر چلایا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر لیا گیا ، مدت کے بعد پی آئی اے ملکیت میں لے سکے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کے حصول کا ٹینڈر کیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال دو طیارے پاکستان پہنچے ، مزید دو آئندہ چند روز میں پہنچیں گے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق  پہلا جہاز 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا جو اب خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر