کریم کے شریک بانی کا ایئرلفٹ کے شریک بانی کو خراج تحسین
کچھ بھی بڑا حاصل کرنے کے لیے، کسی کو خطرہ مول لینا پڑتا ہے، ناکام ہونے کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔ کسی کی یہ صلاحیت معاشرے کیلیے محفوظ رہ کر کھیلنے سے زیادہ قابل قدر ہے، مدثر شیخا

سفر اور سامان کی آن لائن ترسیل کی سہولت فراہم کرنےوا لی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی کریم کے شریک بانی اورسی ای اومدثر شیخا نے ناکامی سے دوچار ہونےوالے ایک اور پاکستانی اسٹارٹ اپ ایئر لفٹ کے شریک بانی اور سی ای او عثمان گل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایئر لفٹ نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں اپنا کاروبار بندکرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سخت حکومتی اقدامات: گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہ
پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، شرائط ابھی تک مخفی
کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کچھ بھی بڑا حاصل کرنے کے لیے، کسی کو خطرہ مول لینا پڑتا ہے، ناکام ہونے کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔ کسی کی یہ صلاحیت معاشرے کیلیے محفوظ رہ کر کھیلنے سے زیادہ قابل قدر ہے۔
To achieve anything BIG, one has to take risks, be willing to fail. That’s more worthy of one’s potential & its due to society than playing it safe. For the sake of progress, let’s learn to celebrate failure. Thank you @usmangul for daring to dream and the rich learnings #airlift
— Mudassir Sheikha (@MudassirSheikha) July 13, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ آئیے کامیابی کیلیے ناکامی کا جشن منانا سیکھیں ۔انہوں نے عثمان گل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ خواب دیکھنے کی ہمت کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کا شکریہ۔