ملک میں گاڑیوں کی فروخت بلندترین سطح پر پہنچ گئی

مالی سال 2022 میں گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 2 لاکھ 79ہزار 700 گاڑیاں فروخت ہوئیں

مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باجود  پاکستانی اشرافیہ کی قوت خرید پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ملک میں گاڑیوں کی فروخت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

مالی سال 2022 میں گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 2 لاکھ 79ہزار 700 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

سخت حکومتی اقدامات: کاروں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہ

کریم کے شریک بانی کا ایئرلفٹ کے شریک بانی کو خراج تحسین

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بھی کاروں کی فروخت  تاریخ کی بلند ترین شرح پر رہی۔ ماہانہ بنیاد پر کاروں کی فروخت میں 107 فیصد اضافہ ہوا

جون 2021 کے مقابلے جون 2022 میں کاروں کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2022 میں کارساز اداروں نے 28ہزار 500 گاڑیاں فروخت کیں۔

دریں اثنا ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافے کے باوجود حکومتی اقدامات کے باوجود رواں مالی سال میں کاروں کی فروخت میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

آٹو انڈسٹری  نے فائلرز اور نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے،1300 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر ایک فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے نفاذ ، طلب میں کمی کیلیے آٹوفنانسنگ کے سخت قوانین  اوربلند شرح سوداور قیمتوں میں مزید اضافے کے پیش نظر  مالی سال 23-2022 میں  گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد  کمی کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

متعلقہ تحاریر