گزشتہ سال کے مقابلے جون میں ترسیلات زر میں 2فیصد اضافہ
جون میں ترسیلات زر کی مد میں 2.76ارب ڈالر موصول ہوئے، سب سے زیادہ 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے آئے
جون کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے سے 2.76ارب ڈالر تک جاپہنچیں۔
مئی 2022 کے مقابلے میں جون میں ترسیلات زر کی شرح میں 18.4فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریلوے کے سوا لاکھ غیر تصدیق شدہ پنشنرز کو سالانہ 35ارب کی ادائیگی کا انکشاف
رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی شرح میں 20 فیصد کمی ہوئی
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں سب سے زیادہ ترسیلات زر کی مد میں سب زیادہ 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سعودی عرب موصول ہوئے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے پیاروں کو 49کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے45کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2021 کے مقابلے میں مالی سال 2022 میں ترسیلات زر 6.1فیصد کے ریکارڈ اضافے کے بعد 31.2ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک جاپہنچی ہیں۔









