آئی ایم ایف کے قرضے میں تاخیر، سعودی عرب پاکستان کی مدد کو آگیا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کی معشیت کے لیے اچھی خبر، سعودی عرب نے اپنے آئی ایم ایف قرض کی رقم پاکستان کو منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا یے۔

پاکستان سعودی عرب سے ایس ڈی آر کوٹہ کے تحت فنڈز حاصل کر سکتا ہے۔ سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے۔ ایسی مثالیں ماضی میں موجود ہیں کہ ایس ڈی آر منقتل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ اور روپیہ بھی بیٹھ گیا

ریلوے کے سوا لاکھ غیر تصدیق شدہ پنشنرز کو سالانہ 35ارب کی ادائیگی کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں کسی بھی حکومت سے بات چیت کرسکتا ہے اور  اگر پاکستان میں کبھی نگران حکومت آئی تو اس  سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس پر بات چیت جاری ہے اور پاکستان کو وعدے کے مطابق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، ان شرائط پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معائدے کی منظوری دے گا۔

فروری 2022 کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا، اصلاحات میں تین ماہ کی تاخیر سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق گورننس میں بہتری کیلئے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا ضروری ہے، صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید موئثر بنانا ہوگا، پاکستان بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی دے سکتا ہے۔

آئی ایم ایف مختلف ملکوں کی معیشت میں استحکام کے بعد چلا جاتا ہے، پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جو بار بار آئی ایم ایف سے رجوع کرتا ہے، مہنگائی اور بیرونی مالیاتی دباو ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ان شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے، نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اسٹاف لیول معائدے کا حصہ ہے، نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ضروری ہے، ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر