عاصم معراج حسین کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی تیاری

حکومت اب اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی بروقت تقرر کرے گی اور اس سلسلے میں پانچ نام زیر غور ہیں۔

ڈالر کے روپے کو دھوبی پٹخے، حکومت کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کا خیال آہی گیا، عاصم معراج حسین کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی تیاریاں، دیگر دو امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ڈالر روپے پر پے در پے وار کررہا ہے اور  دو روز میں ڈالر کی قدر میں  13 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ ایسے میں ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اسٹیٹ بینک گورنر کے بغیر چل رہا ہے اور قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید اہم فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معیشت کے لیے بری خبر : ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی کردیا

ایسے میں کئی ہفتوں سے تعطل کا شکار گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کی سمری دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر خزانہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مشاورت سے گورنر اسٹیٹ بینک کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور  ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک محمد اشرف کے نام بھی اولین دوڑ میں شامل ہیں۔

حکومت اب اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی بروقت تقرر کرے گی اور اس سلسلے میں پانچ نام زیر غور ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے عاصم معراج حسین کا نام سرفہرست ہے اور وہ آئی ایم ایف میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر