اسٹیٹ بینک کے خلاف منظم سازش رچائی جارہی ہے، ترجمان مرکزی بینک

ترجمان اسٹیٹ بینک کا ہے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف بھرپور انداز سے سازش رچی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک آڈیو کلپ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آڈیو کلپ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل مانیں یا نہ مانیں پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے

معیشت کے لیے بری خبر : ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی کردیا

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق "کراچی بوٹ کلب میں مبینہ طور پر ڈپٹی گورنر اور کچھ بینکرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں ایک بدنیتی پر مبنی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے۔”

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق "ڈپٹی گورنر اور بینکرز کے درمیان ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور اسٹیٹ بینک اس جعلی خبر کی مکمل تردید اور مذمت کرتا ہے۔”

ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ "اسٹیٹ بینک اس اور دیگر واضح طور پر جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی خبروں کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ تک لے جائے گا۔”

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ "اسٹیٹ بینک آف پاکستان اخلاق کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتا ہے اور ہمیشہ اپنے پرچم کو اندرون و بیرون ملک بلند رکھنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔ ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا مکمل ادراک ہے ، ہم انتخاب کریں گے کہ کیا چل رہا ہے اور ہمیں کس پر یقین کرنا ہے۔”

ترجمان کے مطابق "اسٹیٹ بینک اقتصادی صورتحال کے بارے میں تمام متعلقہ معلومات کو شفاف طریقے سے متواتر اشاعتوں کے ذریعے پیش کرتا رہتا ہے۔ بشمول MPC سٹیٹمنٹس، اسٹیٹ آف دی اکانومی رپورٹس، اور ڈیٹا ریلیز۔ یہ رپورٹس اور ڈیٹا اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ https://sbp.org.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر