حمزہ شہباز کی ایوان وزیراعلیٰ سے روانگی پر کریم کی طنزیہ شرارت
تحریک انصاف کے حامی اس شرارت پر خوب محظوظ ہوئے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے کریم کو کڑی تنقید سے نوازا اور بائیکاٹ کریم کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا
سپریم کورٹ کے فیصلے کےنتیجے میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے رخصت کے موقع پر آن لائن کیب سروس کریم پاکستان نے طنزیہ شرارت کرڈالی۔
تحریک انصاف کے حامی اس شرارت پر خوب محظوظ ہوئے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے اس طنزیہ شرارت پر کریم کو کڑی تنقید سے نوازا اور بائیکاٹ کریم کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس فنکار نے کیا کہا؟
پاکستان کی معاشی صورتحال کا موازنہ سری لنکا سے کرنا زیادتی ہے، مرتضیٰ سید
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کریم پاکستان نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ کپتان آپ کو گھر چھوڑنے کیلیے تیار ہے۔
Captain is ready to take you home 👀
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 26, 2022
یاد رہے کہ آن لائن کیب سروس کریم میں ڈرائیور کےلیے کپتان کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی کپتان کہہ کر پکارا جاتا ہے۔کریم پاکستان نے موقع کی مناسبت سے لفظ کپتان کا بہترین استعمال کیا ہے۔
Captain captain hota hay 😁
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 26, 2022
ایک صار ف نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ پر تبصرہ کیا کہ کیپٹن صفدر کی بات کررہے ہیں۔ جس پر کریم کے آفیشل ہینڈل سے جواب دیا گیا کہ کپتان کپتان ہوتا ہے۔
Yeh faisla janay wala kr sakta hai 😅
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 26, 2022
ایک صارف نے پوچھا کہ کہاں لیکر جارہے ہیں جس پر کریم پاکستان نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ جانے والا کرسکتا ہے۔ایک صارف نے پوچھا کہ پنجاب اسمبلی سے جاتی امرا کا کتنا کرایہ ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حامیوں نے بائیکاٹ کریم کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔
I ll never use Careem for transportation in Pakistan since it’s not a corporation but a political wing of a fascist party #BoycottCareem https://t.co/3lawlbkQad
— Dr Humma SaifUllah (@HummaSaif) July 26, 2022
ڈاکٹر ہما سیف اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پاکستان میں کبھی کریم کی سروس استعمال نہیں کی کیونکہ یہ ادارہ نہیں ایک فاشسٹ پارٹی کا سیاسی ونگ ہے۔
I request every @pmln_org supporter to boycott this biased @CareemPAK#BoycottCareem
— Dr SaHaB (@AK_sb19) July 26, 2022
کئی صارفین نےانتظامیہ کی جانب سے معافی مانگنے تک کریم کا بائیکاٹ کرکے دوسری ایپلی کیشن استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔