پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل آیا ہے، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے اگر پی ٹی آئی کی حکومت ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول میں رکھتی تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں بڑھنا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جے پی مورگن نے پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا جے پی مورگن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، حصص بازار میں معمولی تیزی رہی
سکھر چیمبر آف کامرس کا بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کے خلاف احتجاج کااعلان
ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی ہے۔ سیاسی نقشے پر راتوں رات تبدیلیاں صبح کے وقت مارکیٹ کے اثرات کو تبدیل کرکے رکھ دیتی ہیں۔
وفاقی وزیر خززانہ کا کہنا تھا جس دن سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہو جائے گا اس دن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آنا شروع ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک اور بڑی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس وقت دوسرے نمبر ہے تاہم پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو روکے گی تو درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ڈالر 178 کا تھا جس کسی بھی طور پر ٹھیک نہیں تھا اگر پی ٹی آئی کی حکومت ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول میں رکھتی تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں بڑھنا تھا۔
وزیرخزانہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ پٹرول کا ریٹ 150 روپے کرنے کی احسن اقبال کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ قوانین کے تحت پاکستان خریداری کر سکتا ہے، فروخت نہیں تاہم اب جی ٹو جی قوانین میں تبدیلی سے پاکستان فروخت بھی کر سکے گا اور جی ٹو جی فروخت کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔