صنعت کاروں کے لیے خوشخبری، خام مال سمیت متعدد امپورٹڈ اشیاء پر عائد پابندی ختم
ای سی سی کے فیصلے کے مطابق امپورٹڈ لگژری گاڑیوں، لگژری موبائل اور امپورٹڈ لگژری ہوم اپلائنس کی امپورٹ پر پابندی رہے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کو صنعت کا خیال آگیا، خام مال سمیت سینکڑوں ضروری اشیا کی امپورٹ پر عائد پابندی ختم ، امپورٹڈ کار ، موبائلز اور ہوم اپلائنسز پر پابندی برقرار رہے گی۔
صنعت کاروں اور تاجروں کی سنی گئی، حکومت نے مختلف صنعتوں کے لیے خام پر عائد امپورٹ پابندی ختم کردی ہے۔
حکومت نے 19 مئی 2022 سے ملک میں سینکڑوں امپورٹڈ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کی وجہ سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا سامان اور مشینری بھی اس کے زد میں آگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
سیاسی رسہ کشی نے ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا، انٹربینک میں 240 روپے کا ہوگیا
ملک بھر کے تاجروں کا سیلز ٹیکس لگے بجلی بل جمع نہ کرانے کا اعلان
ملک میں صنعت شعبے کے خام مال ، گاڑیوں کے پازہ جات، انجن اور دیگر خام مال اسی طرح موبائل کی تیاری کے کے لیے مختلف طرح کے خام مال سمیت ضروری درآمدی سامان کی درآمد پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔
اقتصاد ی رابطہ کمیٹی کے مطابق ملک میں ڈالر کی قلت میں کمیٹی کے لیے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں، لگژری موبائل اور امپورٹڈ لگژری ہوم اپلائنس کی امپورٹ پر پابندی رہے گی۔
تاہم ٹیوٹا، ہنڈا، سوزوکی، کیا، ہنڈائی، ایم جی، پروٹان ساگا سمیت دیگر مقامی آٹو مینوفیکچرز اپنے لیے خام مال اور پرزہ جات منگوا سکیں گے۔
روس سے 407.49 ڈالر کے حساب سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
فاطمہ فرٹیلائز کو آر ایل این جی کی بجائے مقامی گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔