ای سی سی نے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا
پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن بڑھانے کی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دی گے۔
حکومت نے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے لیے مارجن بڑھا دیا، پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 7 روپے کردیا گیا گیا، ضروری درآمدات پر پابندی بھی ختم، صرف لگژری گاڑیوں ، موبائل اور الیکٹرونکس کے سامان کی درآمد پر پابندی ہوگی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جس سے ملک میں غیر یقینی صورت حال اور ملک گیر پیٹرول پمپس کی ہڑتال کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صنعت کاروں کے لیے خوشخبری، خام مال سمیت متعدد امپورٹڈ اشیاء پر عائد پابندی ختم
ملک بھر کے تاجروں کا سیلز ٹیکس لگے بجلی بل جمع نہ کرانے کا اعلان
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دیدی۔ یکم اگست سے نئے طے شدہ ڈیلرز مارجن کا اطلاق کا امکان ہے۔
ڈیلرز مارجن بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ پیٹرول پر اس سے قبل ڈیلرز مارجن 4 روپے 90 پیسے تھا ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 4 روپے 13 پیسے تھا۔
ساتھ ساتھ ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں بھی اضافہ کردیا ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 3 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر کردیا۔
پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 3 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن بڑھانے کی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دی گے۔