اوریو پاکستان کا 75واں یوم آزادی منانے کاانوکھاانداز

کمپنی نے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بسکٹ  کی نقاب کشائی کردی

پاکستانی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول چاکلیٹ کریم بسکٹ اوریو پاکستان نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلیے انوکھا اور اچھوتا انداز اپنایا ہے۔

کمپنی نے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بسکٹ  کی نقاب کشائی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

آزادی کا مہینہ شروع ہوتے ہی عوام پر پیٹرول بم گرنے کا امکان

ای سی سی نے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا

75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیزائن کیا گیا بسکٹ کسی سکے کی مانند دکھائی دے رہا۔بسکٹ پرمینار پاکستان  دکھایا گیا ہے جس کے اوپر بیضوی دائرے میں پاکستان لکھا گیا ہے اور اس سے اوپر 75 لکھا ہوا ہے۔

کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں لکھاہے کہ پاکستان  سال کا جوان ہوگیا ہے، اوریو اس انتہائی خاص سالگرہ کو حب الوطنی اور زندہ دلی کےساتھ منارہا ہے۔آج ہی اپنا کریم سے بھرا ہوا اوریو بسٹکس خریدیں اور اس یوم آزادی کو بہت ہی میٹھا اور خاص بنائیں۔

کمپنی نےبسکٹ کے نئے ڈیزائن کی نقاب کشائی سے قبل صارفین کو تجسس میں بھی مبتلا رکھا اور اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی تشہیر بھی کی گئی۔

اس  بسکٹ کو  معروف پاکستانی  گرافک ڈیزائنر سرمد ہاشمی نے ڈیزائن کیا ہے  جنہیں معروف نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈزکے ساتھ کام کرنےکا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اوریو ایک عالمی برانڈ ہے جسے پاکستان میں تیار کرنے کا اختیار لو بسکٹس تیار کرنے والی کمپنی کونٹی نینٹل بسکٹس لمیٹڈ کے پاس ہے۔

متعلقہ تحاریر