کاروباری ہفتے کا تیسرا روز: حصص بازار میں مثبت رجحان، ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ

انٹر بینک میں امریکی ڈالر98 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے 88 پیسے کا ہوگیا جبکہ حصص بازار میں 240 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 98 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

روپے کی قدر میں اضافے پر سوزوکی نے بھی گاڑیاں سستی کردیں

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج 17 اگست کو انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر98 پیسہ مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 4 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 217 روپے  پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

دوسری جانب  حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 676 کی سطح پر بند ہوئی ۔

آج  سیمنٹ سیکٹر  پروفٹ پر بند ہوا جبکہ آٹوموبائل اور آئل سیکٹرز نے فروخت ریکارڈ کی گئی  ۔بینکنگ سیکٹر میں مخلوط تجارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔

حصص بازار میں آج مجموعی طور پر 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار11ارب روپے میں ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 269 ارب روپے ہے۔

متعلقہ تحاریر