نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 33 ویں اجلاس میں گریڈ ایک سے لیکر سینئر وائس پریذیڈنٹ تک تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا

نیشنل بینک پاکستان نے سینئر وائس پریذیڈنٹ سے لیکر گریڈ ایک کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 6 مہینے کے لیے اضافہ کردیا ہے۔ ملازمین کو جولائی 2022 سے دسمبر 2022 تک ماہانہ پے رول کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

پاکستان کے قومی بینک این بی پی نے گریڈ ایک سے لیکر سینئر وائس پریذیڈنٹ  تک تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق  تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی الاؤنس کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یونائیٹڈ بینک کا سابق ملازم تنخواہوں کی عدم فراہمی پر ذہنی اذیت کا شکار

نیشنل بینک پاکستان کے نوٹی فکیشن کے مطابق ہمارے لوگوں کو خراج تحسین ہے کہ انہوں نے انتہائی بوجھل ہونے کے باوجود بڑی لگن اور حقیقی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ادارے کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  این بی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے 33 ویں اجلاس میں عبوری مہنگائی الاؤنس کی منظوری دی گئی جو کہ جولائی سے دسمبر 2022 تک دیا جائے گا جس میں جولائی کے بقایا جات بھی شامل ہونگے ۔

این بی پی انتظامیہ نے بتایا کہ  ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بینکنگ انڈسٹری میں بہترین مالیاتی شخصیات  کو  منتخب کیا  جن کی شب و روز محنت کے وجہ سے  دسمبر 2021 کے پہلے 6 ماہ میں 33 فیصد نمو کے ساتھ ہمارے اثاثے 5 ٹریلین تک پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری بینک انتظامیہ نے کہا کہ بینک کو منافع بخش ادارہ بنانے  کیلئے ہمارے ساتھیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مہنگائی کے دباؤ اور اضافی انکم  ٹیکس کے باوجود ہم  ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر