آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے لگا
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 219 روپے پر آگیا جبکہ انٹربینک میں بھی ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے ایک ڈالر 218 روپے 75پیسے پر آگیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کی کمی ہوئی جبکہ انٹر بینک میں بھی یک روپے 37 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان رہا ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے کمی کے بعد 219 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزارت خزانہ کی جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری
فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی کے بعد 219روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 218.75 روپےکا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/t0q5QjmALJ pic.twitter.com/xtRfnLy2Ca
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022
معاشی امورکے ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی زرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری رہی۔









