پے پال کے سربراہ پیٹرل تھل کی پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری
ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk نے سیڈ فنڈنگ میں 7.9 ملین ڈالراکٹھے کرلیے۔

امریکا کی فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پے پال کےسربراہ پیٹر تھل نے پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔
ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk نے سیڈ فنڈنگ میں 7.9 ملین ڈالراکٹھے کرلیے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے لگا
حکومت کا ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ
پے پال کے بانی پیٹر تھیل نے پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم PriceOye.pk کو فنڈ دینے کے لیے دوسرے سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک کیا۔ کمپنی نے امریکا میں قائم وینچر کیپیٹل فرم جام فنڈ کی سربراہی میں ایک راؤنڈ میں 7.9 ملین ڈالر اکٹھا کیے۔
PayPal founder and billionaire investor Peter Thiel invests in Pakistan’s startup space for the first time
Thiel participates in PriceOye’s round
It sells consumer electronics such as mobile phones and raised $8 million in seed funding
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) August 30, 2022
عدنان شفیع اور عدیل شفیع کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹارٹ اپ کے لیے فنڈنگ راؤنڈ میں دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا۔

PriceOye.pk کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی، صارفین کو مختلف الیکٹرانک مصنوعات پر سب سے کم قیمتیں حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک منظم مارکیٹ ہے۔سٹارٹ اپ کا مقصد سالانہ بنیادوں پر 500 فیصد ریونیو حاصل کرنا ہے۔









