آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول، معیشت کی جان میں جان آگئی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرض پروگرام کی رقم میں  50 کروڑ ڈالر کا اضافہ کردیا ہے اور قرض پروگرام کا حجم  6 ارب  ڈالر سے بڑھا کر 6.5 ارب ڈالر کردیا ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کی 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ، معیشت کی جان میں جان آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی قسط موصول ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کی جی 20 ممالک سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی منظوری

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی رقم موصول ہو گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے 1.16 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ہیں۔ یہ رقم پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی ساتویں اور آٹھویں قسط کے طور پر منتقل کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے 1.16 ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے ، رقم سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحال کرانے کے لئے سخت شرائط پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرض پروگرام کی رقم میں  50 کروڑ ڈالر کا اضافہ کردیا ہے اور قرض پروگرام کا حجم  6 ارب  ڈالر سے بڑھا کر 6.5 ارب ڈالر کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر