فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگست میں ہدف سے 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگست میں ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیاجوکہ ماہانہ ہدف سے 6 ارب روپے زیادہ ہے جبکہ 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 448 ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا تھا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ اگست میں ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جوکہ ماہانہ ہدف سے6 ارب روپے زیادہ ہے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ اگست میں 489 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جبکہ ماہانہ ٹیکس ہدف 483 ارب روپے رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے کاروباری طبقے کیلئے قبر کھود دی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
اسٹیٹ بینک کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرض فراہم کرے گا
ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 483 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم 489 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیاگیا ۔
FBR has collected net revenue of Rs. 489 billion during Aug 2022,against target of Rs.483 billion.Gross collection rose from Rs.462 billion in Aug last year to Rs.526, with 14% increase. Refunds paid in Aug of Rs.37 billion against Rs.14.3 billion last year,showing 161 % growth.
— FBR (@FBRSpokesperson) September 1, 2022
حکام کے مطابق اگست میں 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے، اگست میں ٹیکس ریفنڈز میں 161 فیصد اضافہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 448 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا جبکہ 14.3 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جولائی 2022 میں بھی مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات اکٹھے کیے گئے تھے ۔
ایف بی آر کے مطابق جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا 458 ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے گئے تھے ۔
ٹیکس حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 417 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے جبکہ 21 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز کیے گئے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق جائیدادوں کی فروخت پر پیشگی ٹیکس میں 118 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تمباکو کی صنعت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 47 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا۔









