کراچی کے عوام 20 کلو آٹے کا تھیلا 2140 روپے میں خریدنے پر مجبور

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے عوام سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں۔

عوام کے لیے ایک اور مشکل، ملک بھر میں آٹا تاریخ کے مہنگے ترین ریٹ پر ملنے لگا، عوام پریشان، ملک میں سب سے مہنگا آٹا اہلیان کراچی  کھانے پر مجبور ہیں۔

سیلاب کے تباہ کاریوں کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس وقت میں ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

خاص طور پر کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2140 روپے تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یوں کراچی کے عوام میں ملک میں سب سے مہنگا آٹا  کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کا غریب عوام پر ایک اور وار ، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مزید مہنگی

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں، تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز

ملک میں مختلف شہروں میں آٹے کا ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 107 روپے فی کلو تک ہوگیا۔

گزشتہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور پنجاب، خیبر پختون خوا کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی کے مقابلے بھی کراچی میں آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہے۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 180 ، حیدرآباد میں 140 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

کوئٹہ میں 120,خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 40 روپے تک بڑھی۔

ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا ، حیدرآباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2080 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1950 روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق   کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1920 روپے تک پہنچ گیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سکھر میں 1800 روپے تک ہے جبکہ پشاور اور بنوں میں 20 کلو   آٹے کا تھیلا 980 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ پر ملنے والے 980 روپے کا 20 کلو آٹے کا تھیلا غیرمعیاری ہے ، عوام تو کیا اسے جانور بھی منہ نہیں لگاتے۔ جو انتہائی مجبور ہیں وہی اس آٹے کو خریدتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1950 روپے ہے جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 1850 سے 1930 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں چکی کا آٹا 115 روپے کلو اور راولپنڈی میں 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر